لباس عروسی
معنی
١ - دلہن کا جوڑا، سہاگ کا جوڑا، شادی کے وقت دلہن کے پہنے کا لباس، شہانا جوڑا۔ "منقش لباس عروسی کو شیشے کے ٹکڑوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔" ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدرشناس، ١٥٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لباس' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عروس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر مرکب توصیفی 'لباس عروسی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "سندھ اور نگاہ قدر شناس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دلہن کا جوڑا، سہاگ کا جوڑا، شادی کے وقت دلہن کے پہنے کا لباس، شہانا جوڑا۔ "منقش لباس عروسی کو شیشے کے ٹکڑوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔" ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدرشناس، ١٥٥ )